بھارت جانے کا کوئی ارادہ نہیںعرفان ملک علی حسن

کراچی تھیٹرکے فروغ اور فنکاروں کویکجا کرنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں


Cultural Reporter November 20, 2015
کراچی تھیٹرکے فروغ اور فنکاروں کویکجا کرنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں فوٹو : فائل

KARACHI: پاکستانی کامیڈین جوڑی عرفان ملک اور علی حسن نے کہاہے کہ ان کا بھارت جانے کاکوئی ارادہ نہیں ۔

''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان ملک، علی حسن نے کہا کہ تھیٹر کو فروغ دینے اور فنکاروں کو یکجا کرکے اس کو ایک بار پھر ٹریک پر واپس لانے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ کامیڈین جوڑی کاکہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بھارتی انتہاء ہندو پسند تنظیم نے فنکاروں کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر انھوںنے بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اب پاکستان اور خصوصا کراچی میں تھیٹر کی بحالی اور فروغ کے لیے کام کریں گے،ہماری خواہش ہوگی کراچی اسٹیج سے وابستہ تمام فنکاروں کو یکجا کرکے کوئی لائحہ عمل بنایا جائے تاکہ کراچی کا تھیٹر ایک بار پھر فعال ہو جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں