حیدرآباد میں ایم کیو ایم نے میدان مارلیا

ایم کیو ایم نے حیدرآباد سے اب تک 77 نشستیں حاصل کرکے اپنا میئربنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے


ویب ڈیسک November 20, 2015
ایم کیو ایم نے حیدرآباد سے اب تک 65 نشستیں حاصل کرکے اپنا میئربنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے - فوٹو: فائل

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حیدرآباد سے متحدہ قومی موومنٹ نے سادہ اکثریت حاصل کرتے ہوئے 78 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کا دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، سندھ میں مجموعی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی پہلے اور متحدہ قومی موومنٹ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ حیدرآباد میں ایم کیو ایم نے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی 94 نشستوں میں ایم کیو ایم نے 77 نشستیں اپنے نام کرلی ہیں جس کے بعد وہ اکیلے ہی اپنا میئر بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے حصے میں 16 نشستیں آئیں، 2 نشستوں پر بعد میں پولنگ ہوگی اور ایک نشست ک نتائج روک لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے امیدواروں کی کامیابی پر کارکنوں کا جوش آسمان کو چھونے لگا، کارکنوں نے خوب جشن منایا اور مٹھایاں تقسیم کیں جب کہ ایم کیو ایم کی کامیابی کے بعد کراچی میں بھی بڑی تعداد میں کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواران کی اکثریت سے کامیابی پرایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروعزیز آباد میں جشن منایا گیا جب کہ حیدرآباد اور میرپورخاص میں بھی جشن فتح منایا گیا۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم نامے کے بعد حیدرآباد کے 24یونین کونسلز میں انتخابات ملتوی کردیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں