سلمان کے ’’ہٹ اینڈ رن‘‘کیس کا اہم گواہ غائب

کمال خان حادثے کے وقت گاڑی میں سوار تھے ،عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئے


Showbiz Desk November 20, 2015
کمال خان حادثے کے وقت گاڑی میں سوار تھے ،عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئے فوٹو: فائل

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے خلاف 2002ء دائر کیے جانے والے مشہور'ہٹ اینڈ رن' کیس کا اہم گواہ کمال خان عدالت کی طرف سے طلبی کے باوجود غائب ہو چکا ہے۔

چند روز قبل وکیل استغاثہ سندیپ شندے کی طرف سے ممبئی ہائی کورٹ میں کمال خان کی عدالت میں طلبی کی غرض سے درخواست دائر کی گئی تھی۔وکیل استغاثہ کی طرف سے فاضل عدالت کو بتایا گیا کہ حادثے کے وقت کمال خان سلمان خان کی گاڑی میں موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق کمال خان برطانوی شہریت رکھتے ہیں ، علاوہ ازیں وہ صرف کیس کے ٹرائل کے دوران مجسٹریٹ کے سامنے حاضر ہوئے تھے۔

بعد از حاضری انھوں نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے ملک سے باہر جانے کی اجازت حاصل کر لی تھی اور تاحال غائب ہیں۔ واضح رہے ''ہٹ اینڈ رن ''کیس میں سپر اسٹار کو رواں سال مئی کے مہینے میں مجرم قرار دیتے ہوئے سیشن کورٹ کی طرف سے سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم اداکار کے وکیل کی طرف سے ممبئی ہائی کورٹ میں سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی جانیوالی اپیل پینڈنگ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں