بھارت میں تیارکردہ آخری ڈرون طیارہ بھی تباہ منصوبہ ختم کردیا گیا

ناکام ہونے والے "نشانت طیاروں" پربھارتی فوج کی جانب سے ایک ڈرون پر 22 کروڑروپے میں کی لاگت آئی تھی


ویب ڈیسک November 20, 2015
ڈرون کے نظام کوٹھیک طریقے سے استعمال نہیں کیاگیا،ڈی آرڈی او:فوٹو:فائل

بھارت میں بنایا جانے والا بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ 'نشانت' راجستھان کے علاقے پوکھران میں گر کر تباہ ہو گیا جب کہ فوج نےبھی منصوبہ ختم کردیا۔

بھارتی فوجی حکام کے مطابق بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے تیارکیے جانے والے طیاروں میں سے آخری طیارہ بھی راجستھان کے علاقے پوکھران میں گرکرتباہ ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث تباہ ہوا جب کہ 2 نشانت ڈرون طیارے اپریل میں پاکستانی سرحدکے نزدیک جیسلمیرمیں تباہ ہوئے تھے۔

بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے بنائے گئے چاروں نشانت ڈرون گر کر تباہ ہوچکے ہیں، جس کے بعد بھارتی فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ڈی آر ڈی اوسے مزید ڈرون حاصل نہیں کرے گی۔ ناکام ہونے اس منصوبے پربھارتی فوج کی جانب سے ایک ڈرون پر 22 کروڑروپے میں کی لاگت آئی، 2 دہائیوں کی محنت کے بعد نشانت ڈرون 2011 میں بھارتی فوج کو دیے گئے تھے۔

دوسری جانب ڈی آرڈی اونے ڈرون کی تباہی کی ذمے داری فوج پرڈالتے ہوئے کہا کہ ڈرون کے نظام کوٹھیک طریقے سے استعمال نہیں کیاگیا، بھارتی فوج نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں ڈرون کی تباہی کے بعد اب اس منصوبے کا مستقبل غیریقینی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |