عمران خان کا اسٹریٹ چلدڑن پر کام کرنے پر ریحام خان کو خراج تحسین
اسٹریٹ چلدڑن کے لئے سنٹر کا قیام ریحام خان کی خواہش تھی، چیرمین تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اسٹریٹ چلڈرن کے حوالے سے کام کرنے پر سابقہ اہلیہ ریحام خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پشاور میں اسٹریٹ چلڈزن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں اسٹریٹ چلڈرن کو منشیات کا عادی بنایا جا رہا ہے، سٹریٹ چلڈرن ہماری ذمہ داری ہے اور اگر ہم ان کا خیال نہیں رکھیں گے تو پھر انہیں کون پوچھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ چلدڑن کے لئے سنٹر کا قیام ریحام خان کی خواہش تھی، لاوارث بچوں کے لیے کام کرنے پر ریحام خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہاں سے جو بچے نکلیں گے وہ معاشرے کے لیڈر بنیں گے۔
تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ پتہ نہیں کن مجبوریوں میں بچے سڑکوں پر جاتے ہیں، ہم ان بچوں کو اٹھا کر اس معاشرے میں اوپر تک لیکر جائیں گے، ریحام نے سٹریٹ چلڈرن پر بہت کام کیا ہوا ہے اس لئے صوبائی حکومت ان سے رابطہ رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تعلیم کے میدان میں انقلاب لیکر ائے ہیں، ابھی ہم نے اور آگے جانا ہے، ہم نے اسپتال کا نیا سسٹم لیکر آنا ہے، جب تک اسپتالوں کا نظام ٹھیک نہیں ہو گا تو ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، اسپتالوں میں تبدیلی کے لئے ڈاکٹرز کو منانے خود جاؤں گا۔
عمران خان نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان جس نظریے پر بنا تھا اس نظریے پر واپس آئیں، عوام ثابت کریں کہ جو پاکستان علامہ اقبال اور قائد اعظم چاہتے تھے وہ بنے گا اور جو ان کے نظریے کے خلاف تھے وہ غلط تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں نے جو پاکستان بنایا ہے اگر ہم نے پاکستان نہ بننے والوں کو غلط ثابت کرنا ہے تو اس ملک کو اسلامی جمہویہ بنانا ہو گا۔
https://www.dailymotion.com/video/x3eslmx_imran-khan-celebrate-childrens-day_news