عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 15 سال کی کم ترین سطح پرآگئی

کمی کے باوجود حکومت نے یکم دسمبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے پرغورشروع کردیا،حکومتی ذرائع


ویب ڈیسک November 20, 2015
کمی کے باوجود حکومت نے یکم دسمبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے پرغورشروع کردیا،حکومتی ذرائع. فوٹو:فائل

ISLAMABAD: عالمی مارکیٹ میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد خام تیل کی قیمت 15 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 8 ڈالر کمی کے بعد 38 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی اور 15 سال بعد خام تیل کی قیمت میں اتنی کمی دیکھی جارہی ہے۔

دوسری جانب اگر عالمی منڈی کے تناسب سے دیکھا جائے تو یکم دسمبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 6 وپے تک فی لیٹر کمی کی جانی چاہیئے تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود حکومت نے یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے پرغورشروع کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں