پاکستان سے صرف بھارت میں ہی سیریز ہوسکتی ہے صدر بھارتی کرکٹ بورڈ
پاکستان کے ساتھ سیریز کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ایک دو روز میں ہو جائے گا، سیکرٹری بی سی سی آئی
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سیریز صرف بھارت میں ہی ہو سکتی ہے۔
اپنے ایک بیان میں بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کے روز روز کے بیانات سے تنگ آ چکا ہوں، پاکستان کے ساتھ یو اے ای میں سیریز نہ کھیلنے کی کئی وجوہات ہیں لیکن اس وقت ان وجوہات کو منظر عام پر لانا ضروری نہیں سمجھتے۔ پاکستان سے سیریز صرف بھارت میں ہی ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سیریز کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ایک دو روز میں ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دسمبر میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز شیڈول ہے اور اس حوالے سے دونوں ممالکے درمیان یاداشت پر دستخط بھی ہو چکے ہیں لیکن بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز نہ کھیلنے کے بہانے تلاش کر رہا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x3esll0_bcci-pcb-decision_news