صدرنے سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں

وزیراعظم نوازشریف نے صدرممنون حسین سے سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش کی تھی

فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے دہشت گردوں میں سبیل عرف یحیی،عبدالسلام، حضرت علی اور مجیب الرحمان شامل ہیں، فوٹو:فائل

صدرممنون حسین نے سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر ممنون حسین نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں۔ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے دہشت گردوں میں سبیل عرف یحییٰ،عبدالسلام، حضرت علی اور مجیب الرحمان شامل ہیں۔




گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت صدرممنون حسین سے سانحہ پشاور میں ملوث دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 16 دسمبر کو دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کر کے 130 بچوں سمیت 150 افراد کو شہید کردیا تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x3eslqw_president-cancel-terrorists-execution-request_news
Load Next Story