بھارتی مداخلت سے متعلق تفصیلی دستاویزات اقوام متحدہ میں جمع کرادیں سرتاج عزیز

دستاویزات میں فاٹا، کراچی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے کافی شواہد بھی موجود ہیں، مشیر خارجہ


ویب ڈیسک November 20, 2015
دستاویزات میں فاٹا، کراچی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے کافی شواہد بھی موجود ہیں، مشیر خارجہ، فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت سے متعلق تفصیلی دستاویزات اقوام متحدہ میں جمع کرادی گئی ہیں جب کہ اس حوالے سے میڈیا میں آنے والے رپورٹ بے بنیاد ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کےدوران سرتاج عزیز نے بتایا کہ میڈیا میں پاکستان کی جانب سے بھارتی مداخلت کی دستاویزات اقوام متحدہ میں جمع نہ کرانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، پاکستان اس حوالے سے اقوام متحدہ میں دستاویزات جمع کراچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کو دی گئی دستاویزات میں فاٹا، کراچی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے کافی شواہد بھی موجود ہیں۔

قومی اسمبلی میں ہی وزیر تجارت نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کو انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ نہیں دیا اور نہ اس حوالے سے کوئی تجویز زیر غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت کے ساتھ کسی قسم کی تجارت کے لیے بھی کوئی مذاکرات نہیں کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔