پاک بھارت سیریز سے متعلق فیصلہ وزیراعظم خود کریں گے شہریارخان
بھارت سے اب دو طرفہ سیریز پر کوئی بات نہیں کروں گا، چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ
چیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارت کچھ بھی کہے اب ان سے دو طرفہ پر کوئی بات نہیں ہوگی اور اس سے متعلق وزیراعظم نوازشریف خود فیصلہ کریں گے۔
دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارت والے جو بھی کہیں، اب ان سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوگی کیوں کہ ایک ہی معاملے پر بار بار بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں جب کہ وزیراعظم نوازشریف کہہ چکے ہیں کہ وہ اس معاملے پر خود فیصلہ کریں گے۔
شہریار خان نے کہا ہم کوشش کررہے ہیں کہ پاک بھارت سیریزسے متعلق پیشرفت ہوجائے اور اس معاملے پر انگلش کرکٹ بورڈ کے چیرمین جائلز کلارک بھی کوششیں کرر ہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے سیریز کا حتمی فیصلہ ہونے کے بعد پلان بی بھی سامنے آجائے گا۔
واضح رہے وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دورہ بھارت سے متعلق کوئی بھی معاملات بغیر اجازت طے نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
https://www.dailymotion.com/video/x3esll0_bcci-pcb-decision_news