عالیہ اور شردھا کے بعد سوناکشی بھی گلوکاری کے میدان میں کود پڑیں

سوناکشی سنہا نے مشہور میوزک کمپنی کے لیے گانا’’عشقوہولک‘‘ ریکارڈ کرایا

سوناکشی سنہا نے مشہور میوزک کمپنی کے لیے گانا’’عشقوہولک‘‘ ریکارڈ کرایا، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی خوبرو اور دبنگ گرل کے نام سے مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا نے اداکاری کے میدان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ''دبنگ'' سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا جس کے بعد انہوں نے مڑکر پیچھے نہیں دیکھااورایک کے بعد ایک بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ دبنگ گرل نے اپنے فلمی کیرئیر میں متعدد شوز کی میزبانی اور جج کے فرائض سر انجام دیئے ہیں تاہم اب اداکارہ عالیہ بھٹ اور شردھا کپور کے بعد سوناکشی سنہا نے بھی اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔


بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے مشہور میوزک کمپنی کے لیے گانا ''عشقوہولک'' ریکارڈ کراکر گلوکاری کا آغاز کردیا ہے جس کی شوٹنگ رواں ماہ کے آخر میں کی جائے گی جب کہ سونا کشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اپنے بیان میں گانے کی ریکارڈنگ پر خوشی کا اظہار کیا۔



واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اپنی نئی آنے والی فلم''فورس 2'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
Load Next Story