ہمسایہ ممالک سےعزت اوروقار کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں سربراہ پاک فوج

پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک November 20, 2015
پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، جنرل راحیل شریف، فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائے گی جب کہ ہم ہمسایہ ممالک سےعزت اوروقار کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دانشوراور ممتاز پاکستانی و امریکی باشندوں سمیت دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر آرمی چیف راحیل شریف نے پاک امریکا دفاعی اور انسداد دہشت گردی تعاون پراظہار کا اطمینان کیا۔ جنرل راحیل شریف کا اپنے دورہ امریکا کے حوالے سے کہنا تھا کہ دورے میں پاکستان اورامریکا نے اپنے مشترکہ مفادات کولاحق خطرات پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

تقریب سےخطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج کا عزم غیر متزلزل ہے، پاک فوج اندرونی اوربیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے، ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہم ہمسایہ ممالک سےعزت اوروقار کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔