وزیراعظم نے اسپیکر کے انتخاب کے دوران غیر حاضری پر پارٹی کے 6 ارکان کو نوٹس جاری کردیئے

وفاقی وزیرشاہد خاقان، ماروی میمن، کیپٹن صفدر، میر ظفراللہ جمالی، شائسہ پرویز، سیما جیلانی کو نوٹس جاری کیے گئے


ویب ڈیسک November 20, 2015
وفاقی وزیرشاہد خاقان، ماروی میمن، کیپٹن صفدر، میر ظفراللہ جمالی، شائسہ پرویز، سیما جیلانی کو نوٹس جاری کیے گئے، فوٹو: فائل

BANNU: وزیراعظم نوازشریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں (ن) لیگ کے ارکان قومی اسمبلی کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے داماد کیپٹن صفدر سمیت 6 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب میں (ن) لیگ کے ارکان اسمبلی کی غیرحاضری کا نوٹس لیتے ہوئے 6 ارکان کو نوٹس جاری کردیئے ہیں جس میں ان سے رخصت لیے بغیر اسپیکر کے انتخاب کے دوران غیر حاضری کی وجوہات سے آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بطور صدر مسلم لیگ (ن) کے ان ارکان کو نوٹس جاری کیے ہیں جن میں وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر سمیت وفاقی وزیر شاہد خا قان عباسی، ماروی میمن، میر ظفراللہ جمالی، شائسہ پرویز اورسیما جیلانی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق اور تحریک انصاف کے شفقت محمود کے درمیان اسپیکر کے انتخاب کے لیے مقابلہ ہوا تھا جس میں سردار ایاز صادق 268 ووٹ حاصل کر کے قومی اسمبلی کے 20 ویں اسپیکر منتخب ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں