عالمی بینک توانائی کے شعبے میں اصلاحات کیلیے 50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا اسحاق ڈار

رقم بجلی کی پیداوار اور اس کی مناسب تقسیم وترسیل پرخرچ کی جائے گی، وفاقی وزیر خزانہ

رقم بجلی کی پیداوار اور اس کی مناسب تقسیم وترسیل پرخرچ کی جائے گی، وفاقی وزیر خزانہ، فوٹو: فائل

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالمی بینک توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے 50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔


سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ نے اسلام آباد میں عالمی بینک سے ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت عالمی بینک توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے 50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جب کہ یہ رقم بجلی کی پیداوار اور اس کی مناسب تقسیم وترسیل پرخرچ کی جائے گی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ رقم ڈیولپمنٹ پالیسی کریڈٹ کے تحت فراہم کی جارہی ہے جس کا مقصد پاکستان کے صارفین کو مدنظر رکھ کےر بجلی کے نظام کی تشکیل کے ہدف کے حصول میں تعاون کرنا ہے۔
Load Next Story