آئیوری کوسٹ میں پاکستانی امن مشن فوجیوں کو امن ایوارڈ سے نوازا گیا

پاک فوج کے اہلکاروں کو ایوارڈ آئیوری کوسٹ میں امن عامہ کی صورتحال  بہتر بنانے پر دیا گیا


ویب ڈیسک November 20, 2015
پاک فوج کے اہلکاروں کو ایوارڈ آئیوری کوسٹ میں امن عامہ کی صورتحال  بہتر بنانے پر دیا گیا، فوٹو: ریڈیو پاکستان

پاک فوج کے امن مشن کو آئیوری کوسٹ میں امن کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے پر اقوام متحدہ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

پاک فوج کے امن مشن کے دستے دنیا بھر میں قیام امن کے لیے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں جس کا عالمی سطح پر بھی اعتراف کیا جاتا ہے جب کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کی جانب سے کئی بار پاک فوج کے امن مشن دستوں کو انعامات سے نوازا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق آئیوری کوسٹ میں امن عامہ کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اپنی گراں قدر خدمات انجام دینے والے پاک فوج کے 263 امن مشن فوجیوں کو امن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے پاک فوج کے اہلکاروں کے اعزاز میں میڈل پریڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت آئیوری کوسٹ میں تعینات اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کی اور انہوں نے پاک فوج کے اہلکاروں کو ایوارڈ سے نوازا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں