مسجد الحرام میں معذور اور معمر افراد کے طواف کیلیے خصوصی ٹریک بنادیا گیا

مسجد حرام کے میزنائن فلور پر 10 میٹر چوڑا طواف ٹریک وہیل چیئرز کے لیے مختص کیا گیا ہے


ویب ڈیسک November 20, 2015
مسجد حرام کے میزنائن فلور پر 10 میٹر چوڑا طواف ٹریک وہیل چیئرز کے لیے مختص کیا گیا ہے، فوٹو: فائل

مسجد الحرام کے میزنائن فلور پر طواف ٹریک معذور اور معمر حجاج کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔

عرب ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام میں توسیع منصوبے کے دوران انتظامیہ نے مسجد کے 10 میٹر چوڑے طواف ٹریک کو معمر اور معذور حجاج کے لیے مختص کردیا ہے جس پر معذر حجاج وہیل چیئرز کے ذریعے فریضہ حج اور عمرہ کے دوران بآسانی طواف کرسکیں گے۔

مسجد الحرام کے توسیع منصوبے کے ماہرین کے مطابق اس خاص ٹریک کا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور آئندہ چند ماہ میں اسے مکمل کرکے خصوصی افراد کے لیے کھول دیاجائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔