مختلف علاقوںسے 4 بھتہ خورگرفتاراسلحہ اوردستی بم برآمد

گرفتار بھتہ خوروں نے منگھوپیر میں واقع موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی کے مالک شفیق سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا

ایس ایس پی سی آئی ڈی انسداد انتہا پسندی سیل چوہدری اسلم خان کے مطابق گرفتار بھتہ خوروں کے قبضے سے 2 پستول اور 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

LONDON:
پولیس نے 4بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیے ۔


تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی گارڈن انسداد انتہا پسندی سیل نے منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد میں کارروائی کرتے ہوئے3 بھتہ خور نعمت اللہ محسود ، حمید اللہ محسود اور عبدالباقی کو گرفتار کر لیا ، ایس ایس پی سی آئی ڈی انسداد انتہا پسندی سیل چوہدری اسلم خان کے مطابق گرفتار بھتہ خوروں کے قبضے سے 2 پستول اور 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

گرفتار بھتہ خوروں نے منگھوپیر میں واقع موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی کے مالک شفیق سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اوربھتہ نہ دینے پرفیکٹری کوبم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی، کرائم برانچ ون پولیس نے سر جانی ٹائون سے بھتہ خور بابر خان کو گرفتار کرکے پستول اورخنجربرآمدکر لیا ہے،ایس ایس پی کرائم برانچ آصف اعجازکے مطابق بھتہ خوربابرخان نے ماربل فیکٹری مالکان سے10لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔
Load Next Story