بدین میں شکست پیپلزپارٹی کا فہمیدہ مرزا اور حسنین مرزا سے استعفے لینے کا فیصلہ
دونوں رہنماؤں کو ذوالفقار مرزا سے اظہار لاتعلقی نہ کرنے پر پارٹی سے بھی خارج کردیا جائے گا، ذرائع
پیپلز پارٹی كی قیادت نے بدین كے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی كی شكست كے بعد سابق وزیرداخلہ ڈاكٹر ذوالفقار مرزا كی اہلیہ فہمیدہ مرزا اور ان كے صاحبزادے حسنین مرزا سے استعفیٰ طلب كرنے كا فیصلہ كرلیا ہے جب کہ دونوں کی جانب سے استعفیٰ نہ دینے پر پارٹی قیادت الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گی۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پیپلز پارٹی كے ذرائع كا كہنا ہے كہ پیپلز پارٹی كی قیادت كی جانب سے ڈاكٹر ذوالفقار مرزا ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا اور بیٹے حسنین مرزا كی جانب سے پارٹی كے نظم وضبط كی خلاف ورزی اور مخالف دھڑا بنانے كے امور پر تفصیلی غور كیا گیا اوران وجوہات كا جائزہ لیا گیا ہے جس كے سبب بدین اور اطراف كے علاقوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات كے دوران پارٹی كو شكست كا سامنا كرنا پڑا ہے جب کہ تمام امور كا جائزہ لینے كے بعد پارٹی قیادت نے طے كیا ہے كہ ذوالفقار مرزا نے پارٹی قیادت پر كرپشن اور دیگر امور كے حوالے سے جو الزامات عائد كیے ان کے خلاف ذوالفقار مرزا کوہتك عزت كانوٹس بھیجا جائے گا اور ان کی جانب سے معافی نہ مانگنے کی صورت میں عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
نمائندہ کے مطابق پارٹی قیادت نے ڈاكٹر فہمیدہ مرزا اورحسنین مرزاكو پارٹی كے نظم وضبط كی خلاف ورزی پر شوكاز نوٹس بھی جاری كرنے كا فیصلہ كیا ہے اور ان دونوں رہنماؤں سے ذوالفقار مرزا سے سیاسی طور پر لاتعلقی كا اظہار کرنے کا کہا جائے گا جب کہ ذوالفقار مرزا سے لاتعلقی کا اظہار نہ کرنے پر دونوں کوقومی و صوبائی اسمبلی كی نشستوں سے فوری ازخود استعفیٰ دینے كے لیے نوٹس بھیجا جائے گا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اگر فہمیدہ مرزا اور حسنین مرزا ازخود مستعفیٰ نہیں ہوتے تو ان كی نااہلی كے لیے قانونی مشاورت مكمل كرنے بعد الیكشن كمیشن سے رجوع كیا جائے گا جب کہ دونوں کو پارٹی رکنیت چھوڑنے کا بھی کہا جائے گا اور پارٹی رکنیت نہ چھوڑنے کی صورت میں انہیں پارٹی سےخارج کردیا جائے گا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سندھ حكومت كے اعلیٰ حلقوں نے یہ عندیہ دیا ہے كہ اگر ذوالفقار مرزا نے كراچی میں 5 دسمبر كو بلدیاتی انتخابات سے قبل اپنے دورہ كراچی میں لیاری گینگ وار كو سپورٹ یا متحرك كرنے كی كوشش كی یا امن وامان كی صورتحال خراب كی یا اگر وہ پارٹی قیادت كو دھمكیاں دیں توبھی ان كے خلاف قانونی كارروائی كی جائے گی جب کہ ان كوممكنہ طور پر نظر بند یا گرفتار كرنے كا فیصلہ قانونی تقاضوں كومد نظر ركھتے ہو ئے كیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی كی قیادت نے یہ بھی طے كیا ہے كہ ذوالفقار مرزا سے ممكنہ طور پس پردہ رابطے میں رہنے والے رہنماؤں اور كاركنان كے خلاف بھی ایكشن لیا جائے گا اور ان رہنماؤں وكاركنان كی پارٹی ركنیت معطل یا منسوخ كردی جائے گی