عید کے پہلے دن ہی آلائشیں صاف کردی جائیںگورنر سندھ

عیدالاضحی سے قبل شہر سے کچرا اٹھانے کی جاری مہم مکمل کرلی جائے ،ایڈمنسٹریٹر کو ہدایت.


Staff Reporter October 25, 2012
مشترکہ عالمی کوششوں سے ہی بحری قزاقوں سے نجات ملے گی، ڈاکٹر عشرت العباد فوٹو: پی پی آئی/ فائل

گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ عید الاضحی سے قبل شہر سے کچرا ٹھانے کی جاری مہم مکمل کرلی جائے۔

تاکہ عید قرباں کے دوران پیدا ہونے والا کچرا اور آلا ئشوں کو بھی بر وقت ٹھکانے لگایا جاسکے ، وہ گورنر ہائوس میںمنعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں شہر میں صفائی اور خاص طور پر عید الاضحی کے دوران صفائی کے امورکا جائزہ لیا گیا ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی محمد حسین سید نے گورنر کو تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ اجلاس میں شریک تمام ٹائون ایڈمنسٹریٹر ز نے اپنے اپنے ٹائونز میں جاری صفائی مہم کے بارے میں آگاہ کیا،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت پر گذشتہ پندرہ روز سے شہر میں صفائی کی مہم جاری ہے ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر سے بیشتر کچرا اٹھا لیا گیا ہے اورباقی ماندہ صورت حال کو بھی جلد کنٹرول کرلیا جائے گا ،گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ہدایت کی ہے کہ عید کے روز ہرعلاقے سے اس ہی دن شام تک تمام آلائشیں صاف کردی جائیں، انھوں نے کہا کہ یہ اس ہی وقت ممکن ہوسکے گا جب پہلے سے موجود کچرا صاف ہو اور باقاعدگی سے اس ضمن میں مانیٹرنگ ہو تی رہے،انھوں نے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ شہر میں کچرا اٹھانے اور صفائی کا عمل مسلسل جاری رہنا چاہیے۔

گورنر نے ائیر پورٹس کے اطراف صفائی پر بھی خصوصی زور دیا تاکہ وہاں پرندوں کی موجودگی کو روکا جاسکے جو جہازوں کے لیے نقصان کا سبب بنتے ہیں،دریں اثنا گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ مشترکہ عالمی کوششوں سے ہی بحری قزاقوں کی وارداتوں سے نجات مل سکتی ہے ، اس بارے میں پاکستان پوری طرح کوشاں ہے،البتہ اس ضمن میں متعلقہ حلقوں میں آگہی کی شدید ضرورت ہے ، وہ ڈپلومیٹک کنسلٹنٹ جبران احمد خان سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے گورنر ہائوس میں ان سے ملاقات کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں