50اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹرزکیخلاف کارروائیگرفتاریاں شروع
گزشتہ ہفتے سے 70 کے قریب پروموٹرز کیخلاف ایف آئی اے نے کیسز تیار کیے ہیں اورگرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع کیا گیاہے
پاکستانی شہریوں کو روزگار کے سلسلے میں بیرون ممالک بھجوانے میں قواعد کی پاسداری نہ کرنے پر50سے زائد اوورسیز پروموٹرز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ایکسپریس کو دستیاب دستاویزات کے مطابق بیورو آف امیگریشن میں رجسٹرڈ 1667 اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز میں سے بیشتر قواعد پرعمل کیے بغیر ہی من مانی رقم لیکرپاکستانیوں کو روزگار کے سلسلے میں بیرون ممالک بھجوا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے سے 70 کے قریب پروموٹرز کیخلاف ایف آئی اے نے کیسز تیار کیے ہیں اورگرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع کیا گیاہے۔