ریلوے کوپراکس کے ساتھ معاہدے میں ایک ارب کا نقصان
روہی اور ہزارہ ایکسپریس سے متعلقہ معاہدے میں کرایوں میں اضافہ شامل نہیں کیا گیا
پاکستان ریلوے اور پراکس کے ساتھ معاہدے میں حکام کی نااہلی اور کوتاہی کے باعث پاکستان ریلویز کو ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان ہونے کا انکشا ف ہوا ہے۔
ریلوے اور پراکس میں ہونے والے معاہدے میں کرایوں میں نظرثانی کرنے اور ان میں اضافے کا کوئی ذکر نہیں تھا اور ہر سال معاہدے پر نظرثانی بھی کرنا تھی جو نہیں کی گئی۔ ایکسپریس کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے اور پراکس کے درمیان حویلیاں سے کراچی چلنے والی ہزارہ ایکسپریس اور روہی ایکسپریس کے حوالے سے معاہدہ ہوا تھا۔
معاہدے میں کہیں بھی کرایوں میں اضافے کا ذکر نہیں تھا اوراس کے ساتھ ساتھ یہ بھی طے پایا تھا کہ ہر سال معاہدے پر نظرثانی کی جائے گی مگر پراکس اور پاکستان ریلویز کے حکام نے معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا۔ دونوں اداروں کی جانب سے نہ ہی معاہدے پر ہر سال نظرثانی کی گئی اور نہ ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کیا۔
دستاویزات کے مطابق 2007-08 کے دوران کرایے میں 15 فیصد، 2008-09 میں 8 فیصد، 2011-12 میں 15 فیصد اور 2012-13 میں بھی 15 فیصد اضافہ کیا گیا جو کہ دونوں اداروں کے درمیان معاہدے میں کہیں بھی نظر نہیں آیا۔ کرایوں کی وجہ سے ادارے کو ایک ارب 3 کروڑ 89 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔