ڈی این اے رپورٹ آگئی گیتا کا خاندان ہونے کے دعویدارجھوٹے نکلے

ڈی این اے رپورٹ نے گیتا کے خاندان ہونے کے دعویداروں کی قلعی کھول دی۔


این این آئی November 21, 2015
13 برس بعد گیتا کو گزشتہ ماہ پاکستان سے بھارت روانہ کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں ایک عشرے سے زائد عرصہ قیام کے بعد واپس بھارت لوٹنے والی گونگی اور بہری ہندو لڑکی گیتا کے خاندان ہونے کے دعویدار جھوٹے نکلے۔

ڈی این اے رپورٹ نے گیتا کے خاندان ہونے کے دعویداروں کی قلعی کھول دی۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی خارجہ امورکی ملکی وزارت کے ترجمان نے کہا کہ اب گیتا کو ان دوسرے خاندانوں کی تصویریں دکھائی جائیں گی تاکہ اگرممکن ہو تو وہ پہچان سکے کہ آیا وہی اس کے بچھڑے ہوئے اہل خانہ ہیں۔

واضح رہے کہ 13 برس بعد گیتا کو گزشتہ ماہ پاکستان سے بھارت روانہ کیا گیا تھا، گیتا کو بھارتی حکام کی جانب سے یقین دہانی کے بعد بھارت روانہ کیا گیا تھا تاہم ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی اس کے اہل خانہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔