نیوزی لینڈ میں ہیلی کاپٹرگر کر تباہ سیاحوں سمیت 7 افراد ہلاک
حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا جس میں تمام غیرملکی سیاح ہلاک ہوگئے، حکام
نیوزی لینڈ کی برف پوش پہاڑیوں سے ٹکرا کر ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 7 سیاح ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی کے سیاحتی مقام فاکس گلیشئر میں خراب موسم کے باعث غیرملکی سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 7 سیاح ہلا ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو اور پیرامیڈیکس کی ٹیمیں پہنچیں تاہم ہیلی کاپٹر کے ملبے کی جگہ کوئی زندہ حالت میں نہیں ملا جب کہ خراب موسم کے باعث لاشیں منتقل کرنے میں وقت لگے گا۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا جب کہ جس وقت سیاح ہیلی کاپٹر میں روانہ ہوئے اس وقت فاکس گلیشئر پر بارش ہورہی تھی تاہم حکام نے پائلٹ اور 6 غیرملکی سیاحوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔