آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات

دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، آرمی چیف کا پاکستانی کمیونٹی سے خطاب


ویب ڈیسک November 21, 2015
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے, جنرل راحیل شریف۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکا کے قائم مقام نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل راحیل شریف نے امریکا کے قائم مقام نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں اور دہشت گردوں کو ملنے والی فنڈنگ روکنے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بھی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے دیئے گئے عشایئے میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک میں امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو درپیش بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور اس جنگ کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ برابری اور عزت کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے متفق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اکنامک کوریڈور سے نہ صرف پاکستان میں خوشحالی آئے گی بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاعی تعلقات مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں