حصص مارکیٹ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بیرونی سرمایہ کاروں کی خریداری، انڈیکس 11 پوائنٹس کے اضافے سے 15865 ہوگیا۔


Business Reporter October 25, 2012
54 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں، مارکیٹ سرمائے میںمزید7 ارب روپے کا اضافہ. فوٹو: فائل

غیرملکیوں کی جانب سے مستحکم منافع کے سیزن پر بینکنگ، فرٹیلائز، انرجی سیکٹر کے علاوہ ایک سیمنٹ کمپنی میں وسیع پیمانے پر خریداری سرگرمیوں کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا۔

تیزی کے نتیجے میں انڈیکس تاریخ کی نئی بلندترین سطح تک پہنچ گیا، تیزی کے سبب54.10 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید7 ارب11 کروڑ3 لاکھ49 ہزار823 روپے کا اضافہ ہوا، لسٹڈ کمپنی ڈی جی خان سیمنٹ کے ریکارڈ نوعیت کے 1.43 ارب روپے مالیت کے منافع نے مقامی سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند کیے جنہوں نے سیمنٹ سمیت دیگر اسٹاکس میں سرمایہ کاری کی اور مارکیٹ کا مورال بلند کیا۔

ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں کی جانب سے69 لاکھ94 ہزار69 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے2 لاکھ52 ہزار409 ڈالر اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے8 لاکھ72 ہزار819 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کے نتیجے میں ایک موقع پر55.09 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس کی15900 کی بلند ترین حد عبور ہوگئی تھی لیکن اس دوران مقامی کمپنیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، میوچل فنڈز اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر81 لاکھ 19 ہزار296 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلانے تیزی کی شرح میں کمی کی اور انڈیکس کی مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی۔

جسکے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس11.69 پوائنٹس کے اضافے سے 15865.53 اورکے ایس ای30 انڈیکس28.16 پوائنٹس کے اضافے سے 12990.88 ہوگیا جبکہ کے ایم آئی30 انڈیکس 24.40 پوائنٹس کی کمی سے 27750.90 ہوگیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت39.01 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر14 کروڑ36 لاکھ47 ہزار260 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار353 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں191 کے بھائو میں اضافہ، 137 کے داموں میں کمی اور25 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں باٹا پاکستان کے بھائو40.67 روپے بڑھ کر1460 روپے اور ملت ٹریکٹرز کے بھائو 16.10 روپے بڑھ کر 513.71 روپے ہوگئے جبکہ یونی لیور پاکستان کے بھائو 211.16 روپے کم ہوکر 9498.04 روپے اور مچلز فروٹ کے بھائو19.59 روپے کم ہوکر372.36 روپے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں