ریحام خان نے ٹوئٹرپرغمگین شاعری شروع کردی
تم نے چپ رہ کے ستم اور بھی ڈھایا مجھ پر، تم سے اچھے ہیں میرے حال پہ ہنسنے والے، ریحام خان کا ٹوئٹ
عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے طلاق کے بعد مکمل خاموشی اختیار نہیں کی بلکہ وہ غیر ملکی میڈیا اورسماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے خیالات کا اظہارکررہی ہیں اور اب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاعری بھی شروع کردی ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان ان دنوں خود کو بہت تنہا محسوس کر رہی ہیں اور اس کا اظہارانہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں غمگین شعر کی صورت میں کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ "میں نے دیکھے ہیں کئی رنگ بدلنے والے، تم نے چپ رہ کے ستم اور بھی ڈھایا مجھ پر، تم سے اچھے ہیں میرے حال پہ ہنسنے والے".
اب یہ واضح نہیں کہ ریحام خان اپنے اس شاعرانہ انداز میں کس سے شکوہ اور گلا کرنا چاہ رہی ہیں تاہم غالب امکان ہے کہ ریحام کا اشارہ اپنے سابق شوہرعمران خان کی جانب ہے۔
واضح ر ہے کہ 30 اکتوبرکو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اورریحام خان کے درمیان باہمی رضامندی سے طلاق ہوگئی تھی جب کہ رواں سال جنوری میں ہی دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور 9 ماہ 22 روز ساتھ رہنے کے بعد علیحدگی اختیارکی۔
https://www.dailymotion.com/video/x3exc77_reham-khan_news