کترینہ کی خاطر رنبیر کا ’’بگ باس 9‘‘ میں شرکت سے انکار

رنبیر کپور کو اپنی نئی آنے والی فلم’’تماشا‘‘ کی پروموشن کے لیے سلمان خان کے شو میں شرکت کرنی تھی


ویب ڈیسک November 21, 2015
رنبیر کپور کو اپنی نئی آنے والی فلم’’تماشا‘‘ کی پروموشن کے لیے سلمان خان کے شو میں شرکت کرنی تھی، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے اپنی محبوبہ کترینہ کیف کی خاطر دبنگ اسٹار سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو ''بگ باس 9'' میں شرکت سے انکار کردیا۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کا معاشقہ طویل عرصے تک زبان زد عام رہا ہے جب کہ دونوں اداکاروں کی دوستی ختم ہونے کے بعد باربی ڈول کی رنبیر کپور سے شادی کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر تقریب میں کترینہ کیف اور رنبیر دبنگ خان کا سامنا کرنے سے کتراتے ہیں تاہم اب رنبیر کپور نے اپنی آنے والی فلم ''تماشا'' کی پروموشن کے لیے مشہور رئیلٹی شو ''بگ باس 9'' میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے اپنی محبوبہ کترینہ کیف کی خاطر اپنی نئی آنے والی فلم ''تماشا'' کی پروموشن کے لیے سلمان خان کے شو ''بگ باس 9'' شرکت نہیں کی جب کہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے شو میں اکیلے شرکت کی۔

واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈو کون کی فلم ''تماشا'' 27 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں