فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا 2 ماہ کی چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ
فیس بک ملازمین کو بچوں کی پیدائش پر 4 ماہ کی تعطیلات پر رہنے کا حق حاصل ہے
QUETTA:
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اپنے گھر بچے کی ولادت کے موقع پر 2 ماہ تعطیل پر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق مارک زکر برگ کی جانب سے تعطیل سے متعلق کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ وہ کب سے تعطیل پر جائیں گے اور ان کی غیر موجودگی میں ان کی ذمہ داریاں کون انجام دے گا تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فیس بک کے چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈبرگ جوفیس بک کے اشتہارات کی نگرانی کرتے ہیں وہ ان کی جگہ قیادت سنبھالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مارک کی اہلیہ نے اپنے گھر بچے کی پیدائش کی امید ظاہر کی تھی جو آئندہ سال کے اوائل میں متوقع ہے جس کے بعد فیس بک کے بانی نے یہ اہم ایام اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اپنے بیان میں مارک کا کہنا تھا کہ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ جو والدین اپنے نومولود بچوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں ان کے دفتری کاموں میں کام کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے.
واضح رہے کہ فیس بک ملازمین کو بچوں کی پیدائش پر 4 ماہ کی تعطیلات پر رہنے کا حق حاصل ہے تاہم لیکن مارک زکربرگ نے اپنے لیے صرف 2 مہینے کی تعطیلات کا انتخاب کیا ہے۔