کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 12 دہشت گرد گرفتار ترجمان رینجرز
گزشتہ 24 گھنٹوں میں گرفتار ملزمان کی تعداد 37 ہوگئی، ترجمان
MIRANSHAH/QUETTA/ISLAMABAD:
رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا جب کہ 24 گھنٹوں میں گرفتار ملزمان کی تعداد 37 سے زائد ہوگئی ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 12 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ گرفتار ملزمان میں کالعدم جماعتوں کے دہشت گرد شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق رینجرز نے گزشتہ روز اہلکاروں پر حملے کے بعد سے شہر کے مختلف علاقوں میں تابڑ توڑ چھاپے مارے جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں گرفتار کیے گئے ملزمان کی تعداد 37 سے زائد ہوگئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان رینجرز نے پاک کالونی میں کیے گئے آپریشن کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق پاک کالونی میں منشیات فروشوں سے تصادم کے بعد علاقے میں کارروائی کا آغاز کیا جس میں منشیات کے اڈوں اور جرائم پیشہ افراد کی کمین گاہوں کومسمار کیا جب کہ رینجرز کا آپریشن تمام جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق جاری رہے گا۔
ترجمان کے مطابق رینجرز نے قائدآباد، داؤد چورنگی، نیو مظفر آباد کالونی، کورنگی، سہراب گوٹھ، ناظم آباد، ابوالحسن اصفہانی روڈ پر کارروائیاں کیں جب کہ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ دوسری جانب رینجرز نے لیاری کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائی کی جس میں 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار اور کالعدم تنظیموں سے ہے۔