پاکستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہونے والا تیسرا ملک ہے ڈی جی محکمہ موسمیات

یہ تبدیلی غذائی پیداوار کومتاثر کرنے کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، ڈاکٹر غلام رسول


ویب ڈیسک November 21, 2015
یہ تبدیلی غذائی پیداوار کومتاثر کرنے کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، ڈاکٹر غلام رسول، فوٹو: فائل

ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹرغلام رسول کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہونے والا تیسرا ملک ہے جب کہ یہ تبدیلی غذائی پیداوار کومتاثر کرنے کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی سخت ضرورت ہے اور اس مہم میں ہر کسی کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا تیسرا ملک ہے۔ ڈی جی میٹ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی خشک سالی اور سیلاب دونوں کا سبب بنتی ہے اور غذائی پیداوار میں کمی کا سبب اور سب سے بڑا خطرہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں