کرینہ کا بچیوں کی تعلیم کی ترویج کے لیے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار

بچیوں کی تعلیم کی ترویج کے لیے پاکستان جانا پڑا تو ضرور جاؤں گی، بالی ووڈ اداکارہ


ویب ڈیسک November 21, 2015
بچیوں کی تعلیم کی ترویج کے لیے پاکستان جانا پڑا تو ضرور جاؤں گی، بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور فوٹو : فائل

لاہور: بالی ووڈ کی اسٹائلش اور بیبو کے نام سے مشہور اداکارہ کرینہ کپور نے بچیوں کی تعلیم کی ترویج کے لیے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا شمار صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ اپنے فلمی کیرئیر میں انڈسٹری کے تینوں حکمران خانز کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جب کہ وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ بھارتی خواتین کے حقوق کے لیے کام بھی کرتی رہتی ہیں تاہم اب بالی ووڈ کی بیبو نے پاکستانی بچیوں کی تعلیم کی ترویج کے لیے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ دنیا میں بچیوں کو اچھی تعلیم فراہم کرنا چیلنج ہے اسی لیے لڑکیوں کے تعلیم حاصل کرنے پر ہمیں انہیں سراہنا چاہیے کیونکہ دنیا میں بچیوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی ہے جس کے لیے ہمیں مل کر جدوجہد کرنی ہوگی تاہم اگر مجھے بچیوں کی تعلیم کی ترویج کے لیے پاکستان جانا پڑا تو ضرور جاؤں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں