فلم ’’یلغار‘‘ میں سنجیدہ اور غمگین لڑکی کا کردار کر رہی ہوں عائشہ عمر
کسی بھی نوجوان کے ساتھ اکیلےتصویرنہیں بنواؤں گی جس کوتصویر بنوانےکاشوق ہےوہ اپنی فیملی کےہمراہ بنوا سکتا ہے،عائشہ عمر
اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ''کراچی سے لاہور'' ہلکی پھلکی سوشل کامیڈی فلم تھی جب کہ ''یلغار'' میں بالکل ہٹ کر سنجیدہ اور ٹریجڈی لڑکی زرمینہ کا کردار کر رہی ہوں۔
ماڈلنگ اور اداکاری میں ہی اتنی مصروف ہوں کہ آرام کے لیے ہی وقت نکل آئے تو بڑی بات ہے' فلم ''کراچی سے لاہور'' میں میری آواز میں گانا شامل تھا جومجھ پر ہی فلمایا گیا جب کہ اگر کسی فلم میں پلے بیک سنگنگ کا کہا گیا تو انکار نہیں کروں گی۔ عائشہ عمر نے مزید کہا کہ وہ آئندہ کسی بھی نوجوان کے ہمراہ اکیلے تصویر نہیں بنوائیں گی۔
اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ میں کسی بھی نوجوان یا مرد کے ساتھ اکیلے تصویر نہیں بنواؤں گی جس کسی کو میرے ساتھ تصویر بنوانے کا شوق ہے تو وہ اپنی فیملی کے ہمراہ میرے ساتھ تصویر بنوا سکتا ہے ۔ دیگر کسی صورت میں بھی اکیلے مرد کے ہمراہ تصویر نہیں بنواؤں گی ۔
ایک انٹرویو کے دوران عائشہ عمر نے کہا کہ سوشل میڈیا کے مقبول ہونے سے اداکاروں کو بھی شہرت ملی ہے اور اب 80 فیصد فنکار بھی سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عام زندگی میں لوگ عائشہ عمر کو کامیڈی سیریل کے کردار ''خوبصورت'' کے نام سے پکارتے ہیں۔ وہ فنکار بہت خوش قسمت ہوتے ہیں کہ جن کے پرستار انھیں ان کے کرداروں کے حوالے سے پہچانتے ہوں۔
موجودہ دور میں سیٹلائٹس چینلز کی بھرمار کے باعث ناظرین کے پاس بے شمار چوائس آگئی ہوں۔ اس میں آپ کا کردار پہچان بن جائے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ عائشہ عمر نے کہاکہ سوشل میڈیا عام آدمی اور سلیبرٹی کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ جس کے ذریعے ہم اپنے کام کے بارے میں پرستاروں کی رائے جان سکتے ہیں ۔ پاکستانی فلموں کا معیار بہتر ہونے کے ساتھ سوشل ، کامیڈی ، ایکشن اور تھرل سمیت ہر موضوع کو ٹچ کیا جارہا ہے۔