پیاز ایک ہفتے میں7فیصدمہنگی قیمت65روپے کلوہوگئی

ملک میں پیاز کی اوسط قیمت 65 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی جو اس سے ایک ہفتے قبل 60.6 روپے کلوتھی،

ملک میں پیاز کی اوسط قیمت 65 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی جو اس سے ایک ہفتے قبل 60.6 روپے کلوتھی، فوٹو : فائل

پاکستان میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر افراط زر کی شرح میں معمولی 0.07 فیصد کمی ہوئی۔


پاکستان بیورو شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 19 نومبر 2015 ختم ہفتے میں ہفتہ وار بنیادوں پر 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 25 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس دوران سب سے زیادہ اضافہ پیاز کی قیمت میں ہوا۔

گزشتہ ہفتے ملک میں پیاز کی اوسط قیمت 65 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی جو اس سے ایک ہفتے قبل 60.6 روپے کلوتھی، اس طرح ایک ہفتے میں پیاز 7.15 فیصد فی کلومہنگی ہوئی، اس کے علاوہ ماچس، چینی، ایل پی جی، انڈے، دال پکی ہوئی فی پلیٹ، تیار چائے فی کپ، پکانے کا تیل (ٹن)، آلو، سرخ مرچ پسی ہوئی کھلی، بڑے کا گوشت پکا ہوا فی پلیٹ، دال ماش، ویجیٹیبل گھی (ٹن)، گندم، گڑ، تازہ دودھ، دہی، آٹا، دال چنا کی قیمتیں بھی بڑھیں جبکہ سب سے زیادہ کمی ٹماٹر کی قیمت میں11.81فیصد ہوئی جو فی الوقت 85.41 روپے سے گھٹ کر ملک میں اوسطاً 75.32 روپے فی کلوگرام دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ زندہ مرغی، باسمتی ٹوٹا چاول، اری 6 چاول، لہسن، ویجیٹیبل گھی (تھیلی/کھلا)، دال مسور، دال مونگ اور کیلے کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
Load Next Story