چین کو گزشتہ 3 ماہ میں 6358 کروڑ ڈالر کی برآمدات

جولائی تا ستمبر 2011 میں ایکسپورٹ 36 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہی تھی، ایس بی پی


APP October 25, 2012
جولائی تا ستمبر 2011 میں ایکسپورٹ 36 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہی تھی، ایس بی پی فوٹو : اے ایف پی/ فائل

رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران چین کو برآمدات سال بہ سال تقریباً دگنی ہوگئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر)کے دوران چین کو63کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 36کروڑ 20 لاکھ ڈالرکی برآمدات کی گئی تھیں۔ اقتصادی ماہرین اور تاجر برادری کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافے کے ذریعہ ملکی برآمدات کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

ٹیکسٹائل مصنوعات تیاراور برآمد کرنے والے بڑے برآمد کنندہ عامرعزیر نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک کے ساتھ تجارت میں اضافے کے لیے موثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک سے تجارت میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں کیونکہ زیادہ تر ممالک ترقی کے حصول کے لیے کوشاں ہیں جس سے کاروبارمیں اضافے اور برآمدات کے فروغ کے لیے بھرپور مواقع موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں