نمیبیا کے ہیٹ اسٹروک کا شکار ہونے والے کرکٹر زندگی کی بازی ہارگئے

ڈاکٹر تمام تر ٹیسٹ کرنے کے باوجود ان کی اس حالت کا کوئی دوسرا سبب معلوم نہیں کرپائے

ڈاکٹر تمام تر ٹیسٹ کرنے کے باوجود ان کی اس حالت کا کوئی دوسرا سبب معلوم نہیں کرپائے:فوٹو : فائل

نمیبیا کے ہیٹ اسٹروک کا شکار ہونے والے 25 سالہ بیٹسمین ریمونڈ وان شور پانچ روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہارگئے۔


ایک ون ڈے میچ کے دوران 15 رنز پر بیٹنگ کرتے ہوئے اچانک وہ نیچے گرے اور پھر اٹھ نہ پائے، انھیں اسپتال میں فوری داخل کرایا گیا مگر کوئی تدبیر کام نہ آئی۔ کرکٹ نمیبیا کے صدر رچرڈ فرینکل نے کہاکہ ریمونڈ کو زوردار اسٹروک کا حملہ ہوا جس سے ان کا دماغ سوجنا شروع ہوگیا تھا۔

ڈاکٹر دماغ کو واپس اپنی جگہ لاسکے نہ ہی اس کے سوجنے کا عمل روک پائے، اس سے ان کی موت ہوگئی، ڈاکٹر تمام تر ٹیسٹ کرنے کے باوجود ان کی اس حالت کا کوئی دوسرا سبب معلوم نہیں کرپائے۔ یاد رہے کہ 2007 میں نمیبیا کی جانب سے ڈیبیو کے بعد ریمونڈ وان شور نے تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر 8 ہزار رنز اسکور کیے۔
Load Next Story