امریکا کا پاکستان سے افغان طالبان مذاکراتی عمل بحال کرنے کا مطالبہ

مری مذاکرات کا اگلا دورشروع کرنے کے لیے پاکستانی حکام سے سفارتی سطح پر رابطہ کیا جائے،امریکا کا مطالبہ

مری مذاکرات کا اگلا دورشروع کرنے کے لیے پاکستانی حکام سے سفارتی سطح پر رابطہ کیا جائے،امریکا کا مطالبہ:فوٹو: فائل

اعلیٰ ترین حکومتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکا نے پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا ہے کہ امریکا افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے افغان صدر اشرف غنی سے فوری رابطہ کرے گا اور افغان حکومت کو اس بات پر قائل کیا جائے گا وہ افغان طالبان سے مذاکرات کیلیے اپنی پالیسی کاجلد تعین کرے۔


امریکا کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان حکومت کو کہا جائے گا کہ مری مذاکرات کا اگلا دورشروع کرنے کے لیے پاکستانی حکام سے سفارتی سطح پر رابطہ کیا جائے تاکہ پاکستانی حکام مذاکرات کی بحالی کے لیے ماضی کی طرح اب بھی اپنے ذرائع استعمال کرے اور افغان طالبان سے مختلف رابطہ کاروں کے توسط سے رابطہ کرکے ان کو یہ پیغام دیا جائے کہ افغان طالبان بھی مذاکرات شروع کرنے کے لیے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں۔
Load Next Story