ملتان اورراولپنڈی کے بعد لاہورمیں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ
رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی کےمریضوں کی تعداد 4 ہزار 200 ہوگئی ہے، محکمہ صحت پنجاب
ملتان اور راولپنڈی کے بعد لاہور میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہے ہے اور گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں 112 افراد ڈینگی بخار سے متاثر ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران لاہورمیں 112 افراد ڈینگی بخار سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔ جس کے بعد رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی کےمریضوں کی تعداد 4 ہزار 200 ہوگئی ہے۔
صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ رواں برس راولپنڈی میں 3 ہزار260 جب کہ ملتان میں 358 افراد کو ڈینگی بخار ہوا۔