شام عراق افغانستان اوردیگرمسلم ممالک کے مسائل کا سیاسی حل نکالاجائے پاکستان

بعض ممالک کی جانب سے مسلمان پناہ گزینوں کوقبول کرنے سے انکار قانونی،سیاسی اور اخلاقی طور پر غلط ہے، ملیحہ لودھی


ویب ڈیسک November 22, 2015
غیرملکی مداخلت سے حالات خراب ہوتے ہیں اورتشدد سے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچتا ہے،ملیحہ لودھی:فوٹو:فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ شام، عراق، افغانستان اور دیگر ممالک کے مسائل کا سیاسی حل نکالا جائے۔


اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے شام، عراق، افغانستان اوردوسرے ممالک میں تنازعات کی روک تھام کیلئے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یرملکی مداخلت سے حالات خراب ہوتے ہیں اور تشدد سے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچتا ہے جس سے ملکی نظام متاثر ہوتا ہے اور لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ شام، عراق، افغانستان اور دوسرے ممالک میں تنازعات کی روک تھام کے لئے سیاسی حل کی ضرورت ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ بعض ممالک نے مسلمان پناہ گزینوں کوقبول کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ جو قانونی،سیاسی اور اخلاقی طور پر غلط ہے۔ بحیرہ روم کے ساحل پر پیدا ہونے والے پناہ گزینوں کے بڑے بحران سے نمٹنے کے لئے انسانی حقوق کے اصولوں پر مبنی واضح حقیقی اور اجتماعی سوچ اپنانا ہوگی۔ پاکستان اب بھی 30 لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کی کفالت کررہا ہے۔ اس لئے یورپی ممالک کو بھی پناہ گزینوں کے ساتھ انسانی سلوک کیا جانا چاہیے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں