تحریک انصاف کا بلدیاتی انتخابات میں مقبولیت میں اضافے کا دعویٰ

بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پنجاب سے پی ٹی ائی نے (ن) لیگ کی کامیابی کا تناسب کم کیا، چوہدری سرور


ویب ڈیسک November 22, 2015
پہلے مرحلہ میں پنجاب سے مسلم لیگ ن کو 42 فیصد جب کہ پی ٹی آئی کو13 فیصد کامیابی ملی، چوہدری سرور۔ فوٹو: فائل 

پاکستان تحریک انصاف نے 2013 کے عام انتخابات کے مقابلے میں پنجاب میں حال ہی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی مقبولیت میں اضافے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور نے بلدیاتی انتخابات کے دونوں مرحلوں میں تحریک انصاف کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی 250 کے مقابلے میں پی ٹی ائی کی صرف 25 نشستیں تھی، عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی 10 نشستوں کے مقابلے میں تحریک انصاف کو ایک نشست ملی تھی لیکن بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پنجاب سے پی ٹی ائی نے (ن) لیگ کی کامیابی کا تناسب کم کیا، پہلے مرحلہ میں پنجاب سے تحریک انصاف کو 332 چیرمین اور وائس چیرمین کی سیٹوں پر کامیابی ملی، مسلم لیگ (ن) کو 42 فیصد جب کہ پی ٹی آئی کو13 فیصد کامیابی ملی۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی 4 سیٹوں کے مقابلے میں تحریک انصاف کو ایک سیٹ ملی۔

عمران خان کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف کو 338 نشستیں ملیں، دوسرے مرحلے میں (ن) لیگ کی 3 نشستوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی کو ایک نشست ملی۔ دوسرے مرحلے میں پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کو 45 فیصد جب کہ تحریک انصاف کو 15 فیصد نشستیں ملیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں