جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا سپر سونک انٹرسپیٹر میزائل کا تجربہ

سپر سونک انٹرسپٹر میزائل کو متعدد ٹریکنگ سسٹم کا جائزہ لینے کے بعد بھارت میں ہی تیار کیا گیا ہے، بھارتی سائنسدان


ویب ڈیسک November 22, 2015
سپر سونک انٹرسپٹر میزائل کو متعدد ٹریکنگ سسٹم کا جائزہ لینے کے بعد بھارت میں ہی تیار کیا گیا ہے، بھارتی سائنسدان. فوٹو: فائل

بھارت کے جنگی جنون میں ہر آنے والے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور بھارتی حکام کی جانب سے بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے والے سپرسونک انٹرسپیٹر میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاسٹ اڑیسہ کے ٹیسٹ رینج میں اڈوانس ایئر ڈیفنس سپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ بھارتی دفاع حکام کا کہنا ہے کہ میزائل عبدالکلام جزیرے پر نصب سپرسونک میزائل ریڈار پر سنگل ملتے ہی پوزیشن لے لیتا ہے اور دشمن کی جانب سے داغے گئے بلیسٹک میزائل کو ہوا میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارت کے ڈیفنس ریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سپر سونک انٹرسپٹر میزائل کو متعدد ٹریکنگ سسٹم کا جائزہ لینے کے بعد بھارت میں ہی تیار کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں