عوامی جمہوری اتحاد پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہو گئی

عوامی جمہوری اتحاد کے سربراہ شہرام ترکئی نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا اعلان کیا۔


ویب ڈیسک November 22, 2015
عوامی جمہوری اتحاد کے سربراہ شہرام ترکئی نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا اعلان کیا۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت عوامی جمہوری اتحاد پی ٹی آئی میں ضم ہو گئی ہے جس کے بعد صوبائی اسمبلی میں ان کے ممبران کی مجموعی تعداد 61 ہو گئی ہے۔

صوابی میں ہونے والے جلسے میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور عوامی جمہوری اتحاد کی اعلیٰ قیادت کی موجودگی میں عوامی جمہوری اتحاد کے 5 ایم پی ایز اور پارٹی چیرمین نے باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں ضم ہونے کا اعلان کیا۔ عوامی جمہوری اتحاد کے سربراہ شہرام ترکئی نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ عوامی جمہوری اتحاد کی خیبر پختونخوا اسمبلی میں 5 جب کہ قومی اسمبلی میں 2 نشستیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں