اسلام اور جہاد کو پہاڑوں پر موجود چند لوگوں سے منسوب کیا جا رہا ہے فضل الرحمان

جہاد ایک مقدس لفظ ہے لیکن اسے بدنام کیا جا رہا ہے، سربراہ جمعیت علمائے اسلام(ف)

امریکا اور نیٹو نے افغانستان کو تباہ کردیا ہے جس کی وجہ سے افغانستان آج خانہ جنگی کا شکار ہے، مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسلام اور جہاد کو پہاڑوں پر موجود چند لوگوں سے منسوب کیا جا رہا ہے۔

بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جہاد ایک مقدس لفظ ہے لیکن اسے بدنام کیا جا رہا ہے، اسلام اور جہاد کو پہاڑوں پر موجود چند لوگوں سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور نیٹو نے افغانستان کو تباہ کردیا ہے جس کی وجہ سے افغانستان آج خانہ جنگی کا شکار ہے۔


مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام تو امن اور اعتدال پسند مذہب ہے اور دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کی طرح نظریاتی تبدیلی بھی آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام اسلامی نظریے پر یقین رکھتی ہے اور ہمارے لئے عہدوں اور پیسوں سے زیادہ اہم اسلامی نظریہ ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x3f0ejk_fazm-ur-rehman_news
Load Next Story