پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے فکسنگ الزامات سے کلئیرقرار
کھیل کے دوران اس طرح کے رن آوٹ ہوتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میچ فکس ہو، آئی سی سی چیف ایگزیکٹو
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں فکسنگ کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا ایک انٹریو میں کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں بے قاعدگیوں کی شکایات سامنے آئی تھیں تاہم میچ نہایت شفاف انداز میں کھیلا گیا جب کہ میچ میں فکسنگ کے ثبوت بھی نہیں ملے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل کے دوران اس طرح کے رن آوٹ ہوتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میچ فکس ہو۔
ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا تھا کہ انہیں میچ میں کسی بھی قسم کے شکوک و شہبات نہیں ہیں کیونکہ اس حوالے سے ملنے والی رپورٹس سے واضح ہوتا ہے کہ کہ میچ درست اور شفاف طریقے سے کھیلا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ کے بعد برطانوی اخبارڈیلی میل نے میچ کے فکس ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اخبار کو اطلاع ملی تھی کہ پاکستانی ٹیم میچ خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور اس کے 3 کھلاڑی رن آوٹ ہوں گےجب کہ سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا تھا کہ میچ میں پاکستانی کھلاڑی جس طرح آؤٹ ہوئے اس سے شکوک وشبہات پیدا ہوتے ہیں۔