اتنا کام کیا نہ انتظام تو بڑی گَڑبَڑ ہوجائے گی
بقرعید کی مہمان داری کے لیے کیجیے اس طرح تیاری
لاہور:
عیدالاضحیٰ کا موقع ہو تو خواتین کی مصروفیت دُگنی ہوجاتی ہے۔
قربانی کے گوشت کے حصے کرکے پیکٹ بنانا۔ گوشت کی تقسیم، صفائی گوشت کے پکوان بنانا، فریز کرنا اور پھر ساتھ ہی ساتھ مہمان کی مہمان داری بھی چلتی رہتی ہے۔ بقرعید کا موقع ہو اور عید کی دعوت نہ ہو، یہ کیس ممکن ہے۔ رات کی دعوتوں کی جگہ باربی کیو پارٹیاں رکھی جاتی ہیں۔ کھلا صحن ہو، لان ہو یا گھر کی چھت، قربانی کا گوشت ہو اور باربی کیو نہ کیا جائے، تو مزہ نہیں آتا ۔ لڑکے تو سیخوں میں بوٹیاں اور کباب لگا کر سینکنے مصروف رہتے ہیں اور گھر کے بزرگ الگ اپنی محفل جماکر بیٹھ جاتے ہیں۔
دوسری طرف خواتین محفل جمائے بیٹھی ہوتی ہیں۔ خاندان بھر کی بہوؤں ساسون کی برائیون سے لے کر ٹی وی ڈراموں تک سب ہی کچھ زیر بحث رہتا ہے۔ اور پھر جیسے ہی تکے کباب اور بوٹیاں تیار ہوتی ہیں تو سب مل بیٹھ کر کھاتے ہیں۔ ذرا سوچیے! کتنی خوب صورت روایت اور تہذیب ہے۔ ہم مشرقی گھرانوں کے لوگ مل بیٹھنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، جن گھرانوں میں باربی کیو پارٹیوں کا رواج نہیں، وہاں بھی عید کی دعوت تو ضرور کی جاتی ہے۔ بیاہی بہنوں، بیٹیوں سسرال والوں کو مدعو کرکے قربانی کے گوشت کے انواع و اقسام کے پکوان بنا کر مہمان داری کو بھرپور انداز میں نبھایا جاتا ہے۔ یہ ہمارے مشرقی معاشرے کا خاصہ ہے۔
مہمان کو باعث برکت سمجھا جاتا ہے اور یہ حقیقت ہے۔ البتہ خاتون خانہ عموماً ایسے موقعوں پر خاصی پریشان نظر آتی ہیں۔ خصوصاً اگر ہر کام مُنظّم انداز میں نہ کیا جائے تو دعوت میں افراتفری کا عالم ہے۔ یہاں کچھ مشورے دیے جارہے ہیں، جن پر عمل کرکے آپ بہت منظم اور پرسکون انداز میں بہترین دعوت اور باربی کیو پارٹی کر سکتی ہیں۔
1:۔ قربانی کے گوشت کے پیکٹ بناتے وقت دعوت میں بننے والے پکوان کا گوشت الگ کرلیں۔ ڈش کی مناسبت سے اس کا، حسب ضرورت ٹکڑے یا قیمہ بنوالیں، پھر صاف کرکے دھوکر، اگر مسالا لگا کر رکھنے والی ڈشز ہوں تو مسالا لگا کر رکھ دیں۔ مثلاً تکہ بوٹی، وغیرہ میں کچا پپیتا پسا ہوا، ادرک لہسن کا پیسٹ اور مسالا ملا کر اچھی طرح ڈھانپ کر فریج میں رکھ دیں۔ اسی طرح سیخ کباب، گولا کباب، گلاوٹ کے کباب، وغیرہ کے لیے بھی کچا پپیتا پسا ہوا، ادرک لہسن اور مسالا ملا کر اچھی طرح ڈھانپ کر فریج میں رکھ دیں۔
2:۔ کڑاہی گوشت، فرائی گوشت یا پلاؤ وغیرہ بنانے کے لیے گوشت کو ادرک لہسن پسا ہوا، تھوڑی سی ہری مرچ ہرا دھنیا پسا ہوا اور تھوڑا سا نمک (نمک کی مقدار بہت کم رکھیں) ڈال کر ابال لیں، جب گَل جائے تو گوشت کی بوٹیاں نکالیں اور ٹھنڈی کرکے پلاسٹک کی تھیلیوں میں پیکٹ بنا کر فریزر میں رکھ دیں۔ حسب ضرورت جب چاہے نکال کر جھٹ پٹ پکالیں۔ مثلاً فرائی گوشت کے لیے انڈے میں لال مرچ نمک ملا کر پھینٹ لیں۔ انڈے میں بوٹیان ڈبو کر دھیمی آنچ پر تیل میں تل لیں۔ اسی طرح کڑاہی گوشت کے لیے تیل میں گوشت ہلکا سا بھون کر مسالے اور پسے ہوئے ٹماٹر ڈال کر رکھ دیں۔ لیجیے! ڈش تیار ہے۔ پلاؤ کے لیے پیاز اور مسالا بھون کر، گوشت شامل کرکے بھونیں۔ پھر پانی نمک اور چاول شامل کریں اور پانی سوکھنے پر پلاؤ کی طرح دَم لگا دیں۔ لذیذ پلاؤ منٹو ں میں تیار ہوگا، اور مہمان حیران رہ جائیں گے۔
3: مختلف چَٹنیوں اور رائتے کے لیے ہرا دھنیہ، پودینہ چند ہری مرچیں اور پانی ملا کر پیس کر بوتل میں بھر لیں اور بوتل فریج میں میں رکھ دیں، جب ہری چٹنی کی درکار ہوئی تھوڑی سی چٹنی میں لیموں کا رس ملا کر پیش کردیں۔ رائتہ بنانا ہو تو دہی میں چٹکی بھر نمک اور یہ تھوڑی سی چٹنی ملا کر تیار کرلیں۔ املی کی چٹنی درکار ہو تو املی بھگو کر بیج نکالیں۔ اس میں چٹکی بھر نمک ملالیں۔ تکہ بوٹی، سیخ کباب کے ساتھ یہ چٹنی بہت مزہ دے گی۔ کڑی پتے اور کھوپرے کی چٹنی درکار ہو تو اسی چٹنی میں کڑی پتے اور پسا ہوا کھوپرا پیس کر شامل لیں۔ ساتھ میں نمک، املی کا گودا یا لیموں کا رس ملالیں لیجیے جناب! چٹنیوں اور رائتے کا مسئلہ تو حل ہوا۔ ایک چٹنی بنا کر رکھ لیں اور پھر اسے مختلف چٹنیاں اور رائتے تیار کرلیں۔
4:۔ مختلف قسم کی سلاد بنانے کے لیے سبزیاں کاٹ کر ٹھنڈے پانی میں رکھ دیں خصوصاً سجانے کے لیے بنانے والے ہری پیاز کے پھول وغیرہ تو ٹھنڈے پانی میں ہی صحیح بن پاتے ہیں۔ کھانے سے کچھ دیر قبل سلاد سجالیں۔ دہی، کریم یا مایونیز ملانے کے لیے بھی کھانے سے کچھ قبل سبزی میں ملائیں جھٹ پٹ سلاد تیار ہوگا۔
5:۔ اگر زیادہ مہمانوں کی دعوت ہے یا باربی کیو پارٹی ہے تو بوفے کا انتظام بہترین رہتا ہے۔ البتہ اگر کھانا پیش کرنے میں آپ کے ساتھ زیادہ لوگ شامل ہوں، تو فرشی نشست پر دسترخوان بچھا کر یا کھانے کی میز پر بھی کھانا پیش کرسکتے ہیں۔ بیٹھ کر کھانا کھانے میں بڑے سکون سے کھانا کھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر کراکری کی جگہ ڈسپوزایبل پلیٹیں گلاس چمچے لے لیے جائیں تو جھوٹے برتن جمع کرنے، دھونے سکھانے اور رکھنے کے جھنجھٹ سے بچا جاسکتا ہے۔
6 :۔ عموماً بقرعید کے موقع پر گھروں میں ایک خاص قسم کی گوشت کی مہک آتی ہے اور دعوت کے موقع پر جب آپ اتنے سارے گوشت کے پکوانوں کا اہتمام کریں گی، تو بہتر یہی ہے کہ ڈرائنگ روم باورچی خانے اور کھانے کے کمرے میں خوب صورت سے کرسٹل کے پیالوں میں پانی بھر کر گلاب کے پتیاں ڈال دیں اور اگر ساتھ ہی چند چھوٹی چھوٹی تیرتی موم بتیاں شامل کر دیں تو سونے پر سہاگا ہوجائے گا، ماحول بھی مہک اُٹھے گا اور کوئی نگاہ آپ کی سلیقہ مندی کی دادا دیئے بنا نہیں رہ پائے گی۔