اسلام آباد اور لاہور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز


November 22, 2015
ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز. فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سمیت لاہور اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فاٹا، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے اور ریکٹراسکیل پر اس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزافغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے۔

خیبرپختونخوا کے جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں پشاور،مانسہرہ،ہری پور، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، نوشہرہ، دیر،ہنگو، بشام، کوہستان اورکوہاٹ شامل ہیں۔ لاہوراور اسلام آباد سمیت پنجاب کے جن اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں شیخوپورہ، سیالکوٹ،گوجرانوالہ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین ، گوجرانوالہ، میانوالی، خوشاب، ساہیوال،نارروال، حافظ آباد، قصوراوروہاڑی شامل ہیں جب کہ کوٹلی آزاد کشمیراور خیبرایجنسی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں