پاک بھارت کرکٹ سیریزآئندہ ماہ سری لنکا میں ہونے کا امکان برطانوی نشریاتی ادارہ
سری لنکا میں سیریز ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کے درمیان صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز ہی کھیلی جائے گی،بی بی سی
برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز آئندہ ماہ سری لنکا میں ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان معاہدے کے تحت رواں سال دسمبر میں کرکٹ سیریز کی میزبانی پاکستان کو کرنا تھی تاہم دونوں بورڈز کی جانب سے سیریز کے معاملے پر ڈیڈ لاک سامنے آنے پر انگلش کرکٹ بورڈ کے صدر جائلز کلارک بھی حرکت میں آگئے اور اب قومی امکان ہے کہ پاک بھارت سیریز کا انعقاد سری لنکا میں کیا جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت سیریز طے شدہ پروگرام کے تحت ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز پر مشتمل تھی لیکن اس کے بجائے سری لنکا میں سیریز ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 یا 6 میچز پر مشتمل صرف ٹی ٹوئنٹی سیریز ہی کھیلی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا پاک بھارت سیریز کے بارے میں موقف ہے کہ چونکہ یہ اس کی ہوم سیریز ہے لہذا وہ اس کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کرنا چاہتا ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے یہ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلنے سے انکارکردیا ہے اوریہ تجویز پیش کی ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت آکر سیریز کھیلے جس پر پاکستان تیارنہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان ڈیڈلاک ختم کرنے کے لیے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے صدر جائلز کلارک سرگرم ہیں اور اس حوالے سے آج میڈیا کو بریفنگ بھی دیں گے۔
واضح رہے کہ پی سی بی چیئرمین شہریار خان اور بی سی سی آئی صدر ششانک منوہر کے درمیان آئی سی سی کے ہیڈکوارٹر دبئی میں ملاقات ہوئی جس میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم اس ملاقات میں کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوسکی تھی۔