بین الاقوامی سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں بھی ’لائیو ٹریفک فیچر‘ متعارف کروا دیا

لائیو ٹریفک فیچر کے ذریعے دوران سفر کسی بھی مقام کا نام لکھ کر آگاہی حاصل کی جا سکتی ہے


این این آئی November 23, 2015
فوٹو: فائل

بین الاقوامی سرچ انجن گوگل نے پاکستانی شہریوں کیلیے بھی لائیو ٹریفک فیچر متعارف کروا دیا۔

ڈرائیورز گوگل نقشے کے ذریعے منزل کی جانب رواں دواں کسی بھی اجنبی سڑک پر اپنے مقام اور ٹریفک کی صورتحال کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی شہری طویل عرصے سے لائیو ٹریفک فیچر کے انتظار میں تھے، جسے اب متعارف کروا دیا گیا ہے۔ لائیو ٹریفک فیچر کو پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور لاہور میں فعال کیا گیا جسے دوران سفر لوگ اپنے موبائل فون اور لیپ ٹاپ کے ذریعے استعمال میں لا سکتے ہیں۔ لائیو ٹریفک فیچر کے ذریعے دوران سفر کسی بھی مقام کا نام لکھ کر آگاہی حاصل کی جا سکتی ہے جبکہ صارف سڑک پر ٹریفک کی موجودہ صورتحال، حادثات اور ٹریفک بندش کی وجوہ بھی جان سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں