ایان علی کو پاسپورٹ کی واپسی سے متعلق درخواست کا فیصلہ پھر مؤخر

ایان علی کے پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست پر فیصلہ25نومبر کوہوگا

کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کی رخصت کے باعث کوئی کارروائی نہ ہو سکی فوٹو: فائل 

کسٹم عدالت کے جج کی غیر حاضری کے باعث ماڈل ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی سے متعلق درخواست پر فیصلہ 25 نومبر تک ملتوی ہوگیا ہے۔


راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کے پاسپورٹ کی واپسی سے متعلق درخواست پر فیصلہ آج سنایا جانا تھا تاہم کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد کی رخصت کے باعث فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔ کسٹم عدالت 25 نومبر کو ماڈل گرل کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔

واضح رہے کہ ایان علی رواں برس کے اوائل میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر لاکھوں دالر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں۔
Load Next Story