کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گےعامر خان

کراچی کے میئر کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، رہنما ایم کیو ایم


ویب ڈیسک November 23, 2015
رابطہ کمیٹی 5 دسمبر کے بعد کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کا فیصلہ کرے گی، عامر خان فوٹو: فائل

WASHINGTON: ایم کیوایم کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ حیدر آباد سمیت اندرون سندھ شہری علاقوں کی طرح کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ اتحاد ٹاؤن میں رینجرز کے 4 جوانوں کو شہید کیا گیا، سب کو معلوم ہے کہ وہاں طالبان کا زور ہے لیکن رینجرز نے اتحاد ٹاؤن میں آپریشن کے بجائے شہری علاقوں میں آپریشن کرکے ایم کیو ایم کے 35 کارکنان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کارکنان میں 3 بلدیاتی انتخابات کے امیدوار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں ، شہر اور ملک کی ترقی چاہتے ہیں، کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق آپریشن کی ضرورت ہے،آپریشن یک طرفہ نہیں ہونا چاہیئے۔

ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز سے شرکت کررہی ہے۔ امید ہے کہ کراچی کا میئر اور دیگر بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کا تعلق ایم کیوایم سے ہی ہوگا۔ کراچی کے میئر کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، 5 دسمبر کے بعد رابطہ کمیٹی میئر اور ڈپٹی میئر کا فیصلہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں