مشرف دورمیں اکبربگٹی کےقتل نے بلوچستان کوملک سےکاٹ دیاتھا احسن اقبال

جمہوریت کی وجہ سےہی بلوچستان میں پاکستان کےقومی ترانےبج رہےہیں،وفاقی وزیرمنصوبہ بندی


ویب ڈیسک November 23, 2015
جمہوریت کی وجہ سےہی بلوچستان میں پاکستان کےقومی ترانےبج رہےہیں،وفاقی وزیرمنصوبہ بندی. فوٹو: فائل

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مشرف دور میں بلوچستان کے حالات سب سے زیادہ خراب ہوئے اور اکبربگٹی کے قتل نے صوبے کو ملک سے کاٹ دیا تھا۔

لاہور میں استحکام بلوچستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کاالمیہ ہےکہ یہاں جمہوریت کوپروان چڑھنےنہیں دیاگیا اور آمریت نے ہمیشہ ملک کو بدترین نقصان پہنچایا، ایوب دورمیں مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی بنیادرکھی گئی جس کے بعد مشرف دور میں نواب اکبر بگٹی کے قتل نے بلوچستان کو ملک سے کاٹ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں آج قومی پرچم پوری آب وتاب کے ساتھ لہرایاجارہا ہے، جمہوریت کی وجہ سےہی بلوچستان میں پاکستان کےقومی ترانےبج رہےہیں، حکومتی جمہوری رویے نے بلوچستان کو پھر سے جمہوری عمل کا حصہ بنا دیا ہے اور اگر یہ جاری رہا تو 60 سالہ ناکامیوں کا ازالہ ہوسکتا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام اورپالیسیوں کاتسلسل بہت ضروری ہے،عوام کی شمولیت سےہی خوشحالی وترقی کی منازل طےکی جا سکتی ہیں اور ترقی کے لئے جمہوری وعمل میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی کے لئے بہترین موقع ہے، مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں حکومت قائم کرسکتی تھی لیکن ہم نے قربانی دی کیوں کہ پاکستان کو متحد رکھنے کے لئے جمہوری تسلسل ناگزیر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں